عظمیٰ نیوز سروس
جموں//یونین ٹیریٹری کے نوجوان کھیلوں اور امن اور ترقی کی کوششوں میں اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ جموں و کشمیر کو بدلنے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کشتواڑ میں شہید امان میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کہی۔ڈی جی پی نے شہید امان میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کی صدارت کرنے کے علاوہ پولیس پوسٹ مغل میدان، جی اوز میس کا افتتاح کیا، کشتواڑ پولیس کی آفیشل ویب سائٹ اور ای بیٹ بک موبائل ایپ کا آغاز کیااورپودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس گزشتہ چار سالوں سے شہید امن ٹھاکر ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر پولیس کے شہید ہونے والے ہیروز کو یاد کرنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین ٹیریٹری کے نوجوان کھیلوں اور امن اور ترقی کی کوششوں میں اپنی زبردست شرکت کے ساتھ جموں و کشمیر کو تبدیل کرنے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے تقریب میں مقامی لوگوں، پی آر آئیز اور میڈیا پرسنز کی شرکت کو بھی سراہا۔