یو این آئی
بامیان// افغانستان کے بامیان صوبے میں کار الٹنے سے دو مسافروں کی موت ہو گئی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ صوبائی میڈیا آفس کے ایک بیان میںبدھ کو یہ اطلاع دی گئی۔یکاولانگ نمبر 1 ضلع میں منگل کی رات ڈرائیور کی لاپرواہی اور گاڑی کی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے میں دو مسافروں کی موت اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔