یو این آئی
انقرہ//ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ سوچی میں صدر ولا دیمر پوتن سے میری ملاقات کو پوری دنیا نے قدر کی نگاہ سے دیکھا ہو گا۔صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں کابینہ کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کیا۔اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کی گزشتہ روز سوچی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ایک بہت ہی جامع اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، ایردوان نے کہا، “ایک ایسے وقت میں جب روس-یوکرین جنگ جاری ہے اور بہت سارے انسانی معاملات ، خاص طور پر بحیرہ اسود راہداری ایجنڈے میں نمایاں ہیں ، میرا یقین کامل ہے کہ اس ملاقات کی قدر کو پوری دنیا نے سراہا ہو گا۔عراق اور شام کی پیش رفت کے حوالے سے بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے ایردوان نے کہا کہ “خطے اور خطے سے باہر کے سربراہان کو اولین طور پر اس تاریخی حقیقت کو قبول کرلینی چاہیے کہ عراق اور شام کے بھی شامل ہونے والے خطے کے ایک ہزار سالہ، 1500 سالہ ڈیموگرافیک حقائق کو مد نظر رکھے بغیر کسی بھی منصوبے کی اس خطے میں کامیابی کا کوئی موقع نہیں پایا جاتا۔