عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//بارہمولہ ضلع میں 14 اور 17 سال سے کم عمر کے لڑکوں کے لیے انٹر زونل/ انٹر اسکول ہاکی، ہینڈ بال اور فٹ بال کے مقابلے کل شروع ہوئے۔گرلز فٹ بال ایونٹ ایچ ایس گراؤنڈ خواجہ باغ میں ہو رہا ہے جبکہ بائز فٹ بال، ہاکی اور ہینڈ بال کے مقابلے شوکت علی سٹیڈیم خواجہ باغ میں ہو رہے ہیں۔اس کھیلوں کا شاندار افتتاح سینئر زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر اچپال سنگھ نے کیا، جس میں محکمہ کے دیگر زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسرز بھی شامل تھے۔کھیلوں کے تینوں مقابلوںمیں ضلع کے تمام 18 تعلیمی زونوں سے شرکت ہوئی ہے۔کھیل مقابلوںکا آغاز 4 ستمبرکو ہوا اور 7 ستمبر اختتام پذیر ہوگا۔