گاندربل/راجہ ارشاد احمد/گاندربل ضلع میں واقع سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء میں موجود ہنر اور قابلیت کو نکھارنے کے لئے محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کو شروع کیا گیا ہے۔ہاری گنہ ونہ میں واقع بائز ہائر سیکنڈری سکول میں انڈر 17 سال کے لڑکوں کے لیے انٹر اسکول زونل سطح والی بال مقابلے کا انعقاد کیا جس میں 60 طلباء کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو مومنٹو اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ تولہ مولہ زون میں ’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘ کے بینر تلے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے میراتھن دوڑ کا اہتمام بائز ہائر سیکنڈری سکول واکورہ سے سینئر لیکچرار خورشید احمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دوڑ میں تقریباً 150 طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ طلباء نے میراتھن دوڑ کے دوران اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔گورنمنٹ مڈل سکول بٹہ وینہ میں ’ڈیجیٹل انڈیا‘ کے بینر تلے میراتھن دوڑ اور سائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔