اونتی پورہ// برن ہال سری نگر کے طلباء نےاسلامک یونیورسٹی کا دورہ کیا اور ٹرائلز کا انعقاد کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ہلال احمد راتھر نے طلباء کا استقبال کیا اور انہیں IUST میں کھیلوں کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ دورہ کرنے والی ٹیموں نے ٹرائلز کا انعقاد کیا اور ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر IUST حکام کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سپورٹس کمیٹی اور ایف او آئی یو ایس ٹی نے کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور انہیں کھیلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ٹیم اسپرٹ، اچھے مزاج اور تعمیری نقطہ نظر کو ابھارتے ہیں۔