عظمیٰ نیوز سروس
نیویارک//سربیا کے سیکنڈ سیڈ نوواک جوکووچ نے اسپین کے برناب میرالس کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، حالانکہ پانچویں سیڈ کاسپر روڈ اور ساتویں سیڈ اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔چین کے زانگ زیان نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کرتے ہوئے ناروے کے روڈ کو تین گھنٹے 18 منٹ میں 6-4، 5-7، 6-2، 0-6، 6-2 سے ہرا یا۔سوئٹزرلینڈ کے ڈومینک اسٹرائیکر نے پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں یونان کے سیٹسیپاس کو 7-5، 6-7 (2)، 6-7 (5)، 7-6 (6)، 6-3 سے ہرایا۔دوسری طرف جوکووچ نے اپنے 24ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب ایک اور مضبوط قدم بڑھاتے ہوئے میرالس کو 6-4، 6-1، 6-1 سے ہرایا۔سربیا کے تجربہ کار کھلاڑی نے اپنا پہلا میچ سیدھے سیٹوں میں جیت کر پیر کو اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر 1 پر واپسی کی اور میرالس کے خلاف بھی ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ جوکووچ نے اس میچ میں تمام چھ بریک پوائنٹس بچائے اور دو گھنٹے دو منٹ میں جیت لیا۔ انہوں نے اپنے پہلے دو میچوں میں صرف 11 میچ ہارے ہیں۔اگلے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ ہم وطن لاسلو جیرے سے ہوگا ۔