راجہ ارشاد احمد
گاندربل//یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے حضرت سید قمر الدین شاہ صاحبؒکے عرس مبارک کی تقریبات کے سلسلے میں مادر مہربان کھیل میدان میں والی بال اور ٹگ آف وار سمیت مختلف کھیل سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا تا۔ادھر ہاری گنہ ونہ فزیکل ایجوکیشن زون نے 17 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لئے انٹر سکول زونل کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا۔کنگن میں زونل فزیکل ایجوکیشن نے 17 سال سے کم عمر لڑکیوں کے لئے زونل سطح کے انٹر اسکول والی بال مقابلے کا انعقاد گورنمنٹ مڈل سکول کنگن میںہواجس میں مجموعی طور پر 41 طلباء نے حصہ لیا۔