سرنکوٹ// ہیڈ کوارٹر کاؤنٹر انسرجنسی فورس رومیو کے زیراہتمام راشٹریہ رائفلز بٹالین نے 26 اگست سے 29 اگست 2023 تک انڈر 19 والی بال ٹورنامنٹ کااہتمام کیا جس کا فائنل میچ گزشتہ روز کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ کا مقصد سرنکوٹ کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور کھیلوں کی طرف راغب ہونے کی تلقین کرنا تھا ۔29
اگست کو قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرنکوٹ اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول لسانہ کے درمیان کھیلا گیا۔فائنل میچ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرنکوٹ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی ۔بریگیڈیئر ایم پی سنگھ کمانڈر 6 سیکٹر ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹیموں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔
انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کیساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی شرکت کریں اور اپنے ملک و علاقہ کا نام روشن کریں ۔اس ٹورنامنٹ میں کل 16ٹیموں نے شرکت کی جبکہ ناک آئوٹ کی بنیاد پر میچ کھیلے گئے ۔