بارہمولہ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، ضلع بارہمولہ کی جانب سے کھیل مقابلوں میںزون فتح گڑھ نے کیرم، کھو کھو، اور جمپ رسی سمیت کھیلوں کی سرگرمیوں کی ایک قابل ذکر کارکردگی انجام دی جس میں ہائرسکینڈری سکول فتح گڑھ کے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں۔ زون سنگھ پورہ کلاںنے ہائی سکول سنگھ پورہ کلاں میں باسکٹ بال، فٹسال، لنگوری اور لنگڑی سمیت مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔زون بارہمولہ میں طلباء نے باسکٹ بال، فٹسال، لنگوری اور لنگڑی میں جوش و خروش سے حصہ لیا ۔زون چندن واڑی میںبھی باسکٹ بال، فٹسال، لنگوری اور لنگڑی کھیلوں کا اہتما م ہوا جبکہ زون چندوسہ نے انڈر 14 اور 17 لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ایک انٹرسکول ٹگ آف وار مقابلہ منعقد کرکے جشن کو بلند کیا۔