ترال//ترال میںضلع پلوامہ سافٹ بال چمپئن شپ2023-24اتوار کے حوالے سے 2روزہ چمپئن شپ شروع ہوئی ہے جس میں 18ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔چمپئن شب کے پہلے روز کھلاڑیوں نے شاندار کار کردگی کا مطاہر کیا ہے جس کو یہاں موجود کھلاڑیوں اور شائقین کھیل نے سراہا۔منتظمین نے بتایا کہ یہ 2روزہ چمپئن شپ مائی یوتھ مائی پرائڈکے تحت سافٹ بال ایسو سی ایشن ضلع پلوامہ نے جموںو کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے انڈور اسٹیڈیم بجونی ترال میں منعقدکی ہے۔یہ چمپئن شپ پیر کے روز اختتام پزیر ہوئی ہے ۔