شوپیان//ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس شوپیاں نے شرمال شوپیاں میں تمام عمر کے گروپوں کے تحت لڑکیوں کے شطرنج کے صوبائی سطح کے (انٹر ڈسٹرکٹ) مقابلے کا آغاز کیا۔افتتاحی تقریب میں شوپیاں کی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس تنوشری دتہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ایس ایس پی تنوشری دتہ نے خاص طور پر نوجوانوں میں کھیلوں کے کردار پر زور دیا تاکہ انہیں منشیات کے مضر اثرات سے دور رکھا جا سکے۔ افسر نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور ان کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں محکمہ کے کردار کو سراہا۔