عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//طالب میموریل کرکٹ گراؤنڈ نشاط میں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگ زبروان پریمیر لیگ 2023 کے 5ویں سیزن کاکل اختتام ہوا اور بردرس الیون نے گلاب جیولرز کو 26 رنز سے شکست دے کرٹرافی اپنے نام کی۔زبرون پریمیر لیگ کو عامربٹ نے سپانسرکیا اورکھلاڑیوں کو بھاری انعامات دیے گئے۔ جیتنے والی ٹیم کو 125000روپے کا نقد انعام دیا گیا اور رنرز اپ کو 75000 روپے دیے گئے۔مین آف دی سیریز کو 10000 روپے کا نقد انعام دیا گیااس کے علاوہ اسے 4دن گوا کی سیربھی کرائی جائے گی ۔ لیگ کے بولر،بیٹسمین اور لیگ کے دوسرے بہترین بولرکیلئے 5000 روپے نقد انعام کے ساتھ ساتھ ٹیم کے مالکان اورکھلاڑیوں اور مہمانوں کو کئی ٹرافیاں اور مومینٹس بھی دیے گئے۔لیگ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا، زبرون پریمیر لیگ کشمیر کی ایک اہم لیگ ہے جہاں ٹرف کرکٹ کو فروغ اور سپورٹ کیا جا رہا ہے۔کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے عامر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زبرون پریمیر لیگ سیزن 5 کو یادگار بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔