راجہ ارشاد احمد
گاندربل //چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ میں اتوار کو سیمی فائنل مقابلوں میں شالہ بگ بلاسٹر نے رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ کو دھول چٹائی جبکہ لائنز گاندربل نے ٹنگمرگ پنتھرس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔اتوار کو پہلے سیمی فائنل میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔مقررہ 20 اوروں میں مزمل کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت شالہ بگ بلاسٹر نے 4 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 188رن بناکر رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ کو 189رنوں کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ کی پوری بلے بازی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اورپوری ٹیم 12 اوروں میں محض 70 رنوں پر سمٹ کر رہ گئی۔اسطرح شالہ بگ بلاسٹر118 رنوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے چمپئن کرکٹ ٹورنامنٹ شالہ بگ میں کپ کا مظبوط دعویٰ دار بن کر فائنل میں داخل ہوئی۔عرفید کھانڈے نے تباہ کن گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائزنگ ٹائیٹز ینگورہ کی بلے بازی کے پرخچے اڈا کر رکھ دیئے ۔ 4 اوروں میں 12 رن دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ٹنگمرگ پنتھرس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو سیمی فائنل کے اہم ترین میچ میں بھاری پڑ گیا۔ ٹنگمرگ پنتھرس 16.1 اور میں فقط 82 رن بناکر سمٹ کر رہ گئی۔مقررہ ہدف کو لائنز گاندربل نے 8 اوروں میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔ عابد نبی کو مشکلات کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اسطرح شالہ بگ بلاسٹر اور لائینز گاندربل فائنل میں پہنچ گئے۔