عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سیمٹیک سٹارز اور غنی شاہ کرکٹ کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا۔سیمٹیک سٹارز کے کپتان عمر عالم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اووروںمیں سیمٹیک سٹارز نے تمام دس وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔جواب میں 160 رنز کے تعاقب میں غنی شاہ کرکٹ کلب 9 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں149 رنز ہی بنا سکی۔اس کے ساتھ سیمٹیک سٹارز نے میچ 10 رنز سے جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی پہلی جیت حاصل کی۔ سیمٹیک اسٹارز کے منیش شیراوت کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ …جتن نے دو بڑے چھکے مار کر سپر سکسز اور امپیکٹ پلیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ڈائریکٹر سیمٹیک نے ٹیم کو پہلی جیت پر مبارکباد دی اور وعدہ کیا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو پیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ پورے سیزن میںاور آنے والے معروف ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گے۔