عارف بلوچ
اننت ناگ/بجبہاڑہ پریمئر لیگ کا تیسر ا ایڈیشن شائقین کے شوروغل میں شروع ہوا۔سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل نے ہوا میں غبارے اڑا کر لیگ کا باضابطہ طور پر آغاز کیا۔سپورٹس اسٹیڈیم بجبہاڑہ میں کھیلے جانے والے اس لیگ میں جموں و کشمیر کی ٹاپ 10 ٹیمیں حصہ لی رہی ہے۔ابتدائی میچ کنول کرکٹ اور الیگنٹ سٹریکس کے بیچ کھیلا گیا،جس میں الیگنٹ سٹریکس نے مقررہ 20 اورز میں 192 رن بنائے جواب میں کنول کرکٹ محض 153 رن ہی بنا پائے۔فرقان مشتاق جنہوں نے 4 وکٹیں حاصل کی ،کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا خطاب حاصل ہوا۔ابتدائی میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی ،جو تالیوں اور سیٹی بجا کر اپنے اپنے ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔اس موقع پر سیکریٹری سپورٹس کونسل نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے بڑے اسٹیڈیم کے لئے اس سال ٹریک و دیگر بنیادی سہولیات کی خاطر 2 کروڑروپے واگذار کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم علاقائی سطح پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انہیں آگے جانے کا موقع مل سکے۔اس موقع پر قومی کھلاڑی پرویز رسول،پرنسپل گورنمنٹ بائیز ہائر اسکینڈری نسرینہ اختر اورکنول مصالہ کے فاروق کنول بھی موجود تھے۔