عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 19 اگست سے26 اگست تک شیر کشمیر اسٹیڈیم، سری نگر میں31 سب ایریا اور چنار کور کے زیراہتمام ہونے والی ہے۔ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر کے سبھی اضلاع کی 12ٹیمیںشامل ہیں، 19 اگست 2023 کو صبح 9 بجے افتتاحی تقریب کیساتھ کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023 شروع ہوگی۔پی آرائو ڈیفنس سری نگرنے کہاکہ ٹیموں کی کھلاڑی ہر میچ میں پلیئر آف دی میچ کے ٹائٹل، بہترین بلے باز اور ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ٹائٹل کے لئے پسینہ بہائیں گے۔ اس کے علاوہ فاتح اور رنر اپ کو ٹرافی اور نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ انہوںنے بتایاکہ کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023 کا فائنل میچ میں26 اگست2023 کو دوپہر 2بجکر30منٹ پر شیڈول ہے۔دنیا کی نامور کرکٹر میتھالی راج اس تقریب میں بطور معزز مہمان شرکت کریں گی۔ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کیلئے مشہور، میتھالی راج نے دنیا بھر کے لاتعداد کرکٹرز کو متاثر کیا ہے اور وہ ثابت قدمی اور لگن کی علامت بنی ہوئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہاکشمیر ڈبلیو سی ایل کے فائنل کے مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ چنار کور وادی میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ پی آرائو ڈیفنس سری نگرکے مطابق کھیلوں کے کامیاب ایونٹس کے انعقاد کی بھرپور تاریخ کے ساتھ، چنار کور مسلسل کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو بے مثال تجربات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔(مشمولات جے کے این ایس)