عارف بلوچ
اننت ناگ//ڈورو شاہ آباد پریمیر لیگ کی افتتاحی تقریب سپورٹس سٹیڈیم ڈورو میں ہوئی۔افتتاحی تقریب پر قومی کھلاڑی پرویز رسول و شاہ آباد ڈیولمپنٹ فورم کے صدر ظہور احمد ملک موجود رہے۔لیگ کا پہلا میچ ہلڑ ایس سی پی ایک اورکعبہ مرگ وائی سی سی کے بیچ کھیلا گیا۔ہلڑ نے مقررہ 20 اوروںمیں 179 رن بنائے جبکہ جواب میں کعبہ مرگ 154 رن ہی بنا پائی۔افتتاحی تقریب پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔لیگ میں وادی کشمیر کے 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہے،جبکہ ٹورنمنٹ کے دوران ہر ٹیم 5 میچ کھلیلے گی اور اس طرح کل 67 میچ کھیلے جائیں گے۔ٹورنمنٹ جتنے والی ٹیم کو 2 لاکھ 30 ہزار روپیجبکہ رنراپ ٹیم کو 1لاکھ 50 ہزار روپے ملیں گے۔ٹورنمنٹ میں وادی کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز کھلاڑی شرکت کرنے جارہے ہیں۔لیگ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ لیگ شروع کرنے کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات سے دور ر کھنے کے ساتھ ہی چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔ایک منتظم اعجاز احمد ماگرے نے کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم میں ہزاروں لوگوں کی بیک وقت جمع ہونے کی گنجائش ہے تاہم بہتر سیٹنگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کو تپتی دھوپ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔