بلال فرقانی
سری نگر//سرینگر کے ٹی آر سی گراؤنڈ سری نگر میں کھیلے گئے پریمیر لیگ ٹورنامنٹ میں آرکو فٹ بال کلب نے ایس ٹی ایف سی کوصفر کے مقابلے میں2گولوںسے شکست دی۔آرکو ایف سی اور ایس ٹی ایف سی کے درمیان فٹ بال میچ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سری نگر کے زیر اہتمام جاری پرئمیر لیگ ٹورنامنٹ کا حصہ تھا۔ میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے یکساں جوش و خروش سے کھیلا لیکن گول کرنے میں ناکام رہیں۔تاہم، دوسرے ہاف میں، آرکو فٹ بال کلب نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں پہلا گول کر دیا۔ایس ٹی ایف سی نے جارحانہ انداز میں کھیلا اور برابری کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہا۔ جبکہ آرکو ایف سی نے اپنے جوابی حملے کے ذریعے دوسرا گول کیا اور میچ دو،صفر سے اپنے نام کیا۔