عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ//ضلع بانڈی پورہ ووشو چمپئن شپ۔2023 ڈسٹرکٹ ووشو ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کے اشتراک سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اجس بانڈی پورہ میں اختتام پذیر ہوئی۔تقریب میں بانڈی پورہ ضلع کے مختلف سکولوں اور کلبوں کی نمائندگی کرنے والے تمام عمر کے زمروں کے لڑکے اور لڑکیوں سمیت تقریباً 330 شرکاء نے شرکت کی۔ایونٹ کا نتیجہ تمام شرکاء کے لئے 24 گولڈ میڈل، 24 سلور میڈل اور 30 کانسی کے تمغے تھے۔تقریب کے اختتام پر سید جعفر الدین بخاری میموریل اسلامک پبلک سکول اجس کو 9 گولڈ میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن سے نوازا گیاجبکہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اجس کو 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن سے نوازا گیا۔اس ایونٹ میں بہت سے کھلاڑیوں کو آئندہ یوٹی سطح کی ووشو چمپئن شپ 2023 کے لیے منتخب کیا گیا جو اس سال کے آخر میں شیڈول ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر ابھینو جوشی 13آر آر ڈیلٹا کمپنی تھے۔ ان کے ہمراہ مہمان خصوصی، پرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول اجس بانڈی پورہ، نذیر احمد وانی تھے۔ اس موقع پر پدم شری ایوارڈ یافتہ شری فیصل علی ڈار اور دیگر قابل ذکر شخصیات کی موجودگی سے بھی نوازا گیا۔