عظمیٰ نیوز سروس
جموں//کرائم برانچ جموں کے اقتصادی جرائم ونگ نے 5 ملزمین صغیر نظام ولد نظام الرحمٰن ساکن وارڈ نمبر 08 نزد جامع مسجد بسوہلی،ڈاکٹر حنا دختر نظام الرحمٰن آر/او وارڈ نمبر 08 نزد جامع مسجدبسوہلی،سہیل الرحمٰن ولد نظام الرحمان ولد وارڈ نمبر 08 نزد جامع مسجد، بسوہلی، جاوید اقبال لون ولد عبدالسبحان لون ساکن بگوان محلہ، کشتواڑ اور امردیپ سنگھ ساسن ولدہربنس سنگھ ساسن ساکن مکان نمبر58، سیکٹر2لین نمبر 01، نانک نگر، جموںپر مجرمانہ سازش رچنے میں ملوث ہونے اور BOPEE عہدیداروں کا روپ دھار کر شکایت کنندہ کو بانہال میں پولی ٹیکنک کالج کھولنے کی اجازت دینے کا لالچ دے کر 42 لاکھ اینٹھنے کے الزام میں چارج شیٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا جس میںتفتیش کے دوران ان کے خلاف دھوکہ دہی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات لگائے گئے، تحقیقات کے دوران جمع کیے گئے زبانی، حالاتی اور دستاویزی ثبوتوں کو پیش کیاگیا۔
سی بی جموں کے اقتصادی جرائم ونگ نے بھی 03 مختلف مقدمات میں 10 مزید ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کیں جن پر دھوکہ دہی، دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش کے الزامات ثابت ہوگئے۔جرائم میں بینک کے پاس رہن رکھی گئی دکان کی فروخت اور غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں کے ذریعہ دھوکہ دہی شامل ہے۔ ملزمان میںشوکت احمد عرف ڈاکٹر فیضان شاہ ولدمحمد رمضان لون ساکن بوٹہ نا گاندربل، گوتم کوہلی ولد آنجہانی کرشن لال ساکن سٹی چوک جموں، رویندر سنگھ سدھوولد آنجہانی اوتار سنگھ سدھو ساکن1311-A ہیم کنٹ ہاؤس، 6 راجندر پیلس نئی دہلی، پلوندر سنگھ ولدبلونت سنگھ ساکن گلی انگریز سنگھ والیہ محلہ نانکسر ترن،سکھ پال برار ولدگربچن سنگھ ساکن گدربہا مختارسر،اومیشور جھاہ ولد آنجہانی نکیلشور جھاہ ساکن E-369،ڈیلٹا۔1،نوئیڈا یوپی ، کنچن کمار دتہ ولد ہیریندر کمار دتہ ساکن 137 پنچوتی اپارٹمنٹس، تلک نگر دہلی،لیکھ راج ولدرام سنگھ ساکن مکان نمبر121 محل بنیرادھی-101 سب تحصیل دھرم پورہ ضلع منڈی ہماچل، ونود کمار رائنا ولدپشکر ناتھ رائنا ساکن لوئر مٹھی گنجنسو روڈ مٹھی اور راجیش پشین ولدمکھن لال پشین ساکن مکان نمبر427 کولن کالونی جموں شامل ہیں۔