راجا ارشاد احمد
گاندربل// زون گاندربل مڈل سکول فتح پورہ میں انڈر 17 لڑکوں کے لیے ایک انٹر اسکول زونل سطح کرکٹ مقابلے کا آغاز کیا جس میں مذکورہ زون کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے 81طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ دریں اثنا محکمہ نے سلطانیہ انگلش میڈیم پبلک اسکول سالورہ گاندربل میں لڑکیوں کے بیس بال ضلعی سطح کے انٹر اسکول انتخاب مہم کا انعقاد کیا جس میں مختلف متعدد طلبا کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ادھر زونل فزیکل ایجوکیشن دفتر تولہ مولہ نے بوائز مڈل سکول وحید پورہ میں انڈر 17اور انڈر 19 سال لڑکیوں کے کرکٹ کے انتخاب مہم کا انعقاد کیا۔انتخاب مہم میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 50طلبا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ڈی پی ایس ژھندنہ گاندربل کی جانب سے انڈر 14 سال کے لڑکوں کے لیے ایک انٹرمیشنل مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔