اظہر حسین
کولگام //محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کولگام نے 19سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے سالانہ سائیکل ریس کا انعقاد کیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کولگام وقار گیری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس ریلی میں ستائیس گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولوں سے دس دس لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔اے ڈی سی کولگام نے لارو بائی پاس سے ریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سائیکل ریس لارو بائی پاس سے شروع ہوکر چولگام مین بازار سے گزر کر سپورٹس سٹیڈیم کولگام میں اختتام پذیر ہوئی۔ جیتنے والوں سائیکل سواروں کو اے ڈی سی کولگام کی طرف سے میڈلز سے نوازا گیا ۔