راجا ارشاد احمد
گاندربل//محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل کی جانب سے چھٹے روز مڈل سکول فتح پورہ میں انڈر 14سال عمر کے لڑکوں کیلئے انٹر سکول زونل سطح کے کرکٹ فائنل میچ کا انعقاد کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ایور گرین سکول نونر اور حنفیہ سکول نونر کے درمیان کھیلا گیا۔ ایور گرین سکول نونر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔حنفیہ سکول نونر نے آٹھ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر72 رنز بنائے۔مقررہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایور گرین سکول نونر نے یک طرفہ میچ سات اوور ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ میں فاتح ٹیم اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ مادر مہربان کھیل میدان گاندربل میں لڑکوں کے بیس بال کے لئے ضلعی سطح کے انٹر سکول انتخاب مہم کا انعقاد عمل میں لایا جس میں مختلف زونون میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 40طلبا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔زونل فزیکل دفتر کنگن نے بوائز مڈل سکول پرنگ پرینگ میں انڈر 17سال عمر کے لڑکوں کے کرکٹ مقابلے کا انعقاد کرتے ہوئے 101طلبا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسی طرح کے فزیکل ایجوکیشن دفتر تولہ مولہ نے بوائز مڈل سکول وحید پورہ میں انڈر 14سال عمر کی لڑکیوں کے لئے کرکٹ کے انتخاب مہم کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں زون کے مختلف اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا نے شرکت کی۔ادھر محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس گاندربل نے ضلع پلوامہ میں کھیلی جارہی انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 16 کھلاڑیوں کا دستہ روانہ کیا ہوا ہے جہاں ہاکی ٹیم نے اپنا تیسرا میچ ضلع اننت ناگ کے خلاف کھیلا جس میں ضلع اننت ناگ میچ کے آخری لمحات میں فاتح رہا۔