عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بارہمولہ//ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس زونل سطح پر انٹر اسکول کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کررہاہے۔زونل سرگرمیوں کے تسلسل میں زون سوپور، زون ڈانگر پورہ، زون نہالپورہ، زون ڈ نگی وچھہ ، اور زون چندوسہ میں منعقد ہوئے، جہاں والی بال، کبڈی اور کھو کھو سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے اور 14 اور 17 سال سے کم عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے مقابلے ہوئے۔ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر بارہمولہ جتیندر سنگھ نے تمام حصہ لینے والے اسکولوں، اساتذہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان بین اسکولی کھیلوں کے مقابلوں کی کامیابی میں تعاون کیا ۔