عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں وکشمیر حکومت نے ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف ریڈیو تھراپی ڈاکٹر آشوتوش گپتا کو پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔
منگل کو جاری ایک حکم نامے کے مطابق، پرنسپل، گورنمنٹ میڈیکل کالج، جموں ڈاکٹر ششی سدن شرما کا تبادلہ کرکے محکمہ صحت اور طبی تعلیم میں سیکریٹری (ٹیکنیکل) کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
حکم کے مطابق، ڈاکٹر آشوتوش گپتا، ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ریڈیو تھیراپی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ایک سال تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔