عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
سری نگر// 1999 کی کرگل جنگ میں پاکستان پرفتح کے 24 سال مکمل ہونے کی یاد میں اور خواتین کے ناقابل تسخیر جذبے کو ظاہر کرنے کے لیے شمالی کمان کے زیراہتمام مسلح افواج نے نیشنل وار میموریل نئی دہلی سے کرگل وار میموریل دراس تک ناری سشکتیکرن خواتین موٹر سائیکل ریلی نکالی۔ 22 جولائی 23 کی شام کو اس کا استقبال میجر جنرل پی بی ایس لامبا، جی او سی 31 سب ایریا نے کیا۔ سری نگر کے راستے میں ریلی جموں و کشمیر میں چندر کوٹ، بانہال اور وزر پررکی۔ 23 جولائی کو سری نگر میں قیام کے دوران، ریلی کی ٹیم نے اے پی ایس کے طلباء اور این سی سی کیڈٹس کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سکول کی تقریب میں شرکت کی۔
ریلی کے ارکان نے نوجوانوں کو تحریک دینے اور مسلح افواج میں فخر کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے کرگل جنگ سے متعلق تحریکی گفتگو اور سکریننگ کی ویڈیوز پیش کیں۔ اس موقع پر سابق فوجیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 24 جولائی کو ریلی ٹیم کے ارکان نے بی بی کینٹ میں وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، جی او سی 15 کور کے ساتھ مسز سویتا گھئی، زونل صدر AWWA نے کرگل وجے دیوس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کام کرنے کے لیے پوری ٹیم کو شاباش دی اور یہ بھی کہا کہ یہ ریلی کشمیر میں نوجوانوں خاص طور پر لڑکیوں کو مسلح افواج میں شامل ہونے اور زندگی کے چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے کی ترغیب دینے میں ایک طویل سفر طے کرے گی۔ ریلی کو جی او سی 15 کور نے 24 جولائی 23 کی صبح دراس کے لیے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ موٹر سائیکل ریلی بالآخر 26 جولائی 2023 کو کرگل وجے دیوس کے موقع پر کارگل وار میموریل پر اختتام پذیر ہوگی۔