حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے تائیکوانڈو کلب کا کھلاڑی اکمن پال سنگھ کو جموں و کشمیر یوٹی تائیکوانڈو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔اس خبر کے پونچھ پہنچتے ہی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نوجوان کھلاڑی اور اُس کے والدین و اس کے کوچ کو مبارکباد پیش کی۔سماجی و سیاسی شخصیات کا کہنا تھا کہ یہ پونچھ کی عوام کے لئے مبارک موقع ہے۔پونچھ ل تائیکوانڈو کلب کے چیئرمین اور سنیئر کوچ راجندر سنگھ نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشی کا مقام ہے کہ ایک اور نوجوان اب قومی سطح پر ضلع پونچھ کی نمائندگی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پونچھ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے یہاں کے نوجوان کسی بھی فیلڈ میں اپنا لوہا منوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہیں صرف تھوڑی سی راہ دکھانے کی ضرورت ہے۔