محمد تسکین
بانہال// جموں و کشمیر کے مایہ ناز کرکٹر پرویز رسول نے منگل کے روز بانہال کا دورہ کیا اور یہاں ایک نجی ریسٹورنٹ “ریڈ فلیمز” کا رسم افتتاح کیا۔ یہ ریسٹورنٹ ان کے ایک مقامی کرکٹر اور دوست عبدالمجید خان نے ریلوے سٹیشن بانہال کے نزدیک فورلین شاہراہ پر کھولا ہے۔
اس موقع پر زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاست جموں و کشمیر کے پہلے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر پرویز رسول نے کہا جموں و کشمیر کی کرکٹ تاریخ میں پچھلے پانچ چھ برسوںسے بہت تبدیلی ائی ہے اور جو میں آئی پی ایل کے دوران جموں وکشمیر میں کھیل کے شعبے میں تبدیلی چاہتا تھا اس سے کہیں زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ کرکٹ کھیلتے تو ٹرف وکٹ کیلئے ان کے آبائی قصبہ بجبہاڑہ سے پچاس کلومیٹر دور سرینگر جانا پڑتا تھا اور اب پچھلے پانچ چھ سال سے جموں و کشمیر کرکٹ کونسل نے ایک پلئیر بننے کیلئے بڑے پیمانے پر بنیادی سہولیات سہولیات میسر رکھی ہیں۔