عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
بڈگام//ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر بلبیر سنگھ سوڈھی کی زیر نگرانی محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس بڈگام نے پورے ضلع بڈگام میں انٹر اسکول زونل سطح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا۔زون ناربل نے انڈر سکول زونل لیول والی بال مقابلہ برائے انڈر 14 اور انڈر 17 لڑکوں کے لیے دو مختلف مقامات پر بی ایم ایس مازہامہ اور جی ایم ایس ر ازون، انچارج سرگرمی ایڈ ای پی اوناربل بشیر احمد شیخ کی نگرانی میں منعقد کیا۔ زون ناربل کے مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں سے دو مقامات پر انڈر 14،انڈر17بوائزکا زبردست ردعمل ریکارڈ کیا گیا ہے۔
زون ہرد پنزونے انچارچ زیڈ ای پی اور فاروق احمد شیخ کی رہنمائی اور نگرانی میںہائر سکینڈری ہرد پنزو میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے فٹ بال انڈر19کا انعقاد کیا۔ تقریبات کا افتتاح فاروق احمد نے کیا۔ زون بڈگام نے بی ایچ ایس ایس بڈگام میں انڈر 14، انڈر 17 اور انڈر 19 کی لڑکیوں کے کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا۔ زون بیروہ نے DIET گراؤنڈ بیروہ میںانڈر14اورانڈر17کے لیے انٹر سکول زونل سطح کے کبڈی بوائز کا انعقاد کیا۔ زون دریگام نے ایچ ایس ایس پارنیوا اور جی ایچ ایس اچھ گام میں انٹر اسکول زونل لیول والی بال بوائز اے اے جی کا اہتمام کیا ۔ زون چاڈورہ نے اوپن گراؤنڈ رانگر چاڈورہ میں انڈر 19 لڑکیوں کے شطرنج اور کیرم کے مقابلے اور اے اے جی گرلز کے فٹ بال کا انعقاد کیا۔ زون ماگام نے سپورٹس کلب ماگام میں جوڈو اور تائیکواؤنڈو AAG گرلز کا انعقاد کیا جس میں مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے 36 شرکاء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ زون بی کے پورہ میں انڈر 14 سے کم عمر لڑکوں کے فٹ بال مقابلے کا انعقادکیاگیا۔ زون سویہ بگ نے سپورٹس گراؤنڈ دہرمونہ میں انڈر 19 لڑکوں کے فٹ بال کا انعقاد کیا۔