سوپور/غلام محمد/کھیلوں اور کمیونٹی کی مصروفیت کو فروغ دینے کے ایک قابل ذکر اقدام کے تحت سوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس نے سوپور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا افتتاح اے ڈی سی سوپور شبیر احمد رینا نے نورگاہ سوپور میں کیا۔ اس موقع پر ڈی وائی ایس پی ڈی آر سوپور ہلال احمد اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران اور اہلکار موجود تھے۔افتتاحی میچ الولید کرکٹ کلب شیر کالونی اور خان سپورٹس کلب شیر کالونی کے درمیان کھیلا گیا جو خان سپورٹس کلب نے 4 وکٹوں سے جیت لیا اور ارشاد احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس ایونٹ میں 32 کرکٹ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔