فیاض بخاری
بارہمولہ// ضلع بارہمولہ میں ہیون ناروائو میدان پر ہیون پرئمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں سینکڑوں تماشائیوں کی موجودگی میں شیری بلاسٹرس نے بارہمولہ ویرئیرز کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے ہرادیا۔اتوار کو کھیلے گئے اس فائنل میں شیری بلاسٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بارہمولہ ویرئیرز کو بلے بازی کی دعوت دی ۔جس کے بعد بارہمولہ ویرئیرز نے 19 اورز میں 184 رنز بنائیاور ان کے تمام کھلاڑی آوٹ ہوئے۔
بارہمولہ وئیریرز کی جانب سے باسط ڈار نے 43 او ر رشد منظور نے 35 رنز بنائے جس کے جواب میں شیری بلاسٹرز نے پوار اسکور 19.5 اورز میں مکمل کرلیا اور ان کے نو کھلاڑی آوٹ ہوگئے اور فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔ شیری بلاسٹرزکی جانب سے برہان نبی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 57گیندوں پر 97 رن سکور کئے جس میں چھ چھکے اور دس چوکے شامل ہیں ۔ بارہمولہ وئیریرز کی جانب سے ناصر گنائی نے تین وکٹیں جبکہ شیری بلاسٹرز کی جانب سے عدنان اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
اس طرح سے شیری بلاسٹرز نے یہ فائنل مقابلہ ایک وکٹ سے جیت لیا ۔ اس موقع پر برہان نبی کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں 32ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں ۔جیتنے والی ٹیم کو 70 ہزار روپے نقدی انعام کے علاوہ ٹرافی ملی ۔ اس موقع پر بی ڈی سی نارواو میر اقبال اور سماجی کارکن وجاحت فاروق کے علاوہ علاقے کے دیگر ذی عزت شہری بھی موجود تھے۔