عظمیٰ نیوز سروس
جموں//مرکزی وزیر پیٹرولیم ، قدرتی گیس ، مکانات و شہری اَمور ہردیپ سنگھ پوری او رلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کل یہاںپولی تھین سے پاک جموں پہل کے تحت ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) کے تیار کردہ بائیو پلاسٹک کیری بیگ کا آغاز کیا۔مرکزی وزیر نے لوگوں سے پولی تھین بیگوں سے پرہیز کرنے اور ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ دیر پا بیگوں کو استعمال کرنے کی اپیل کی۔اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے شہری کاری کے چیلنجوں کو مواقع میں بد ل دیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ وزی راعظم کی رہنمائی میں سوچھتا آندولن ملک کو بالخصوص شہری مراکز کو دیر پا ترقی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پولی تھین بیگ کے متبادل کے طورپر بائیو پلاسٹک کیری بیگ تیار کرنے پر ڈی آر ڈی او کی ستائش کی ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے ، تیز رفتار دیر پا ترقی اور شہریوں کی زندگی میں آسانی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ یہ خوردنی اور پانی میں حل پذیر بیگ پلاسٹک کی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لئے بہترین متبادل ہے۔6آر۔ ریڈیوس ، رِی یوز، رِی سائیکل ، ری مُو،رِی فیوز اور رِپورٹ کے علاوہ اَزسر نو سمت کی حکمت عملی لوگوں کو دیر پا آپشن فراہم کرے گی اور پیکیجنگ اور ڈیزائننگ کے متبادل کو فروغ دے گی۔‘‘
لوگوں کو صاف ستھرے ، سمارٹ اور گرین سٹی آور آنے والے نسلوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے اس طرح کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ،’’ نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور ایک دیر پا مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کریں گے ۔ نوجوان ہمارے شہروں میں پلاسٹک کی آلودگی کو کم کرنے اور معاشی ، تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کو مضبوط بنانے کے لئے کمیونٹیوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میونسپل کارپوریشن ، اَفراد ، سکولی بچوں اور مختلف آرگنائزیشنوں کی ان کوششوں جیسے پولی تھین سے پاک جموں مہم ، واک کاتھون ، دستاویزی فلمیں ، پلاسٹک آلودگی کے خلاف بیداری پھیلانے کے لئے کی بھی تعریف کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی جی کی رہنمائی میں شہروں کی بحالی کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سہولیات کی تخلیق، ماحولیات کے تحفظ اور تحفظ کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے ۔جموں و کشمیر میں پولی تھین اور سنگل یوز پلاسٹک کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ لیکن پلاسٹک کی آلودگی پر صرف حکومتی احکامات سے قابو نہیں پایا جا سکتا۔ جموں کو پولی تھین سے پاک بنانے کے ہمارے عزم میں جموں شہر کے ہر شہری کی فعال شرکت کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے پولی تھین فری جموں مہم کے دوران نمایاں تعاون کرنے پر تعلیمی اداروں، طلباء ،تنظیموں اور میڈیا اَفراد کی بھی سراہنا کی۔اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی ایس راجندر شرما، چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ، رُکن پارلیمنٹ غلام علی کھٹانہ ، ڈپٹی میئر جے ایم سی ایس بلدیو سنگھ بلواریہ ، یو ایل بی کے نمائندے ، اعلیٰ اَفسران او رممتاز شہری موجود تھے۔