سپورٹس ڈیسک
سری نگر//سابق بین الاقوامی کرکٹروں اور سابق رنجی کھلاڑیوں بشمول ایس اجے جڈیجہ، ایس پارتھیو پٹیل، ایس نکھل چوپڑا اور ایس متھن منہاس نے کل راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر شری منوج سنہا سے ملاقات کی۔کرکٹروں نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ جموں کشمیر میں کھیلوں کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ بھی موجود تھے۔