جموں// جموں میں جمعرات کی صبح ہلکی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے، جس سے اہلیان جموں نے راحت کی سانس لی۔
محکمہ موسمیات نے 24 گھنٹوں کے دوران جموں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ روز جموں میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو گزشتہ رات 21.4 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 26 مئی تک جموں و کشمیر بھر میں رک رک کر گرج چمک جاری رہنے کا امکان ہے۔
جموں میں ہلکی بارش، شدید گرمی سے معمولی راحت