جموں// جموں-پٹھانکوٹ شاہراہ پر لکھن پور میں پیش ایک سڑک حادثے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور میں ایک ٹرک اور بس کی ٹکر میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد زخمیوں کو نکال کر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ادھر پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
لکھن پور میں بس اور ٹرک کے مابین ٹکر، 11 زخمی