سری نگر//جموں و کشمیر بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جو 26 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 6.6 ملی میٹر بارش ہوئی، قاضی گنڈ میں 11.6 ملی میٹر، پہلگام میں 20.1 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.9 ملی میٹر، کوکرناگ میں 21.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 7.8 ملی میٹر، جموں میں 0.8 ملی میٹر، بانہال میں 32 ملی میٹر، بانہال میں 32 ملی میٹر ، کٹرہ میں 3.4 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 19.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 25سے 26 مئی تک، “کافی وسیع سے وسیع وقفے وقفے سے ہلکی ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواو¿ں کا امکان ہے”۔
انہوں نے کہا کہ 27 سے 28 مئی تک چند مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
انہوں نے 29سے30 مئی کی پیشن گوئی کے بارے میں کہا، “کافی وسیع پیمانے پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش/بجلی گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواو¿ں کا امکان ہے”۔
درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈمیں گزشتہ رات درجہ حرارت 12.6 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 8.0 ڈگری سنٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 2.3 ڈگری سنٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.2 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.1 ڈگری سنٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 0.1 ڈگری سنٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 11.4 ڈگری سینٹی گریڈ پر طے ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.4 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں 7.4 ڈگری سنٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 2.7 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور اسکیئنگ ریزورٹ کے لیے یہ معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 21.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 21.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
جموں و کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری