محمد بشارت
ریاسی// جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں خاتون زخمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، ریاسی کے جیوتی پورم روڈ پر کٹل میں انڈسٹریل ایریا کے قریب ٹیمپو اور سوفٹ ڈزائر کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں خاتون شدید طور پر زخمی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو فوری طور پر علاج کیلئے ضلع ہسپتال ریاسی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
زخمی خاتون کی شناخت رانو دیوی ، عمر تقریباً 63 سال ساکن گیتا نگر ریاسی کے طور پر ہوئی ہے۔