سپورٹس ڈیسک
رامبن//ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر کم ماڈل کونسلنگ سنٹر رامبن نے کل یہاں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں کھیلوں میں کیریئر کے مواقع سے متعلق ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔وزارت محنت اور روزگار حکومت ہند کے یوتھ پروفیشنل لو پریت سنگھ اس موقع پر ریسورس پرسن تھے۔
پروگرام میں 50 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کی صنعت کے نئے نمونوں سے آگاہ کیا گیا جس میں اسپورٹس جرنلزم، اسپورٹس میڈیسن، فلاح و بہبود کے کوچز، تفریح اور فٹنس تکنیک شامل ہیں۔