جموں// ضلع ریاسی کے کٹرہ موری علاقے میں اتوار کو ایک بس کے الٹ جانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ 24 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بس کٹرہ سے جموں کی طرف جارہی تھی جب موری کے قریب سڑک پر الٹ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ایک مسافر کی موت ہو گئی جب کہ 24 دیگر زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ “زخمی مسافروں میں سے، 4 کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کر دیا گیا ہے”۔
کٹرہ بس حادثے میں ایک ازجان، 24 زخمی