مینڈھر// ضلع پونچھ کے سرحدی سیکٹر میں فوج نے ایل او سی پر دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک درانداز کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے ڈیری لنجوٹ سرحدی علاقے میں ایل او سی پر فوج نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر تلاشی کاروائی شروع کی، جس دوران فوج نے ایک مشتبہ شخص کو چیلنج کیا تاہم اس نے اپنی مشکوک نقل و حرکت کو جاری رکھا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی کاروائی کے دوران مشتبہ شخص نے فوج پر فائرنگ کی، جس کی جوابی کاروائی میں وہ مارا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا علاقے سے لاش برآمد کر لی گئی ہے اور اس کے قبضے آئی ای ڈی سمیت دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
علاقے میں تلاشی کاروائی جاری ہے، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مینڈھر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک ہلاک، آئی ای ڈی برآمد: فوج