سری نگر// جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تفتیشی یونٹ ( ایس آئی یو) نے ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں جنوبی کشمیر اور جموں صوبہ کے کشتواڑ ضلع میں چھاپے مارے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو کی ٹیموں بدھ کی صبح کشتواڑ اور پلوامہ کے کم از کم 4 مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس آئی یو ریشی پور ترال میں تین مقامات پر ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے، یہ چھاپے پولیس تھانہ ترال میں درج ایف آئی آر زیر نمبر 10 / 2023 کے سلسلے میں مارے گئے۔
ادھر کشتواڑ میں بھی ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ تاحال کیس کے سلسلے میں کسی کی گرفتاری اور یا ضبطی سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہو ہے۔
اس سلسلے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔
ملی ٹینسی فنڈنگ کیس: ایس آئی یو کے پلوامہ ، کشتواڑ میں چھاپے