سپورٹس ڈیسک
سری نگر//جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی جانب سے بخشی اسٹیڈیم سری نگر میں بصارت سے محروم کرکٹروںکے لیے ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔یہ میچ شمالی کشمیر الیون اور جنوبی کشمیر الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد شمالی کشمیر الیون نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10 اوورز میں 81 رنز بنائے۔اس کا تعاقب کرتے ہوئے، جنوبی کشمیر الیون نے دونوں اوپنرز کی شاندار بلے بازی کی مدد سے صرف 7.3 اوورز میں مجموعی سکور کیا۔میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بخشی سٹیڈیم کے ڈپٹی منیجر الطاف احمد سے بات چیت کی جنہوں نے دونوں ٹیموں میں یونیفارم بھی تقسیم کیا۔اختتامی تقریب میں نزہت فاروق سپورٹس آفیسر کشمیر نے دونوں ٹیموں میں میڈلز بھی تقسیم کئے۔
بصارت سے محروم کرکٹروںکا میچ | شمالی کشمیر الیون نے جنوبی کشمیر کو ہرایا