جموں// فلم دی کیرالہ سٹوری کو لے کر ہوئے تنازعے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے طلباءاور ہاسٹل میں باہر داخل افراد کے درمیان پیر کو زبردست ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
ایس ایس پی جموں چندن کوہلی نے کہا کہ جی ایم سی جموں کے ہاسٹل میں کچھ طلباءاور باہر سے داخل ہوئے لوگوں کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
قبل ازیں، جموں اور کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ جی ایم سی جموں سے متعدد کالیں موصول ہوئی ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ ‘دی کیرالہ سٹوری’ کے معاملے پر ہاسٹل میں ہوئے جھگڑے کے نتیجے میں کشمیری طلبہ کا ایک گروپ زخمی ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا، “ایک طالب علم پر لوہے کی راڈ سے حملہ کیا گیا اور اس کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں”۔
فلم دی کیرالہ سٹوری پر تنازعہ: جی ایم سی جموں کے ہاسٹل میں ہاتھا پائی