راجوری// راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ایک پاکستانی شہری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سرحد پار سے اس طرف سے گھسنے کی کوشش کر رہا تھا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر فوجیوں نے شخص کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ راجوری ضلع کے علاقے تارکنڈی سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت محمد عثمان کے طور پر ہوئی ہے جو کوٹلی ضلع، پاک زیرِ انتظام کے کیریلا گاوں کا رہنے والا ہے۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ چوکس فوجی اہلکاروں نے لائن آف کنٹرول پر اس شخص کی مشکوک نقل و حرکت کو دیکھا،اور دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ حراست میں لئے گئے شخص سے پوچھ گچھ جاری ہے، تاہم اس کے قبضے سے کسی مواد کی ضبطی سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
راجوری میں ایل او سی پر پاکستانی شہری گرفتار