سرینگر//جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کی جانب سے اتوار کی صبح ڈاون ٹاؤن سری نگر میں گولڈن ایج ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بزرگوں میں کھیلوں کو فروغ دینا اور انہیں متحرک اور صحت مند رہنے کی ترغیب دینا تھا۔ ایتھلیٹکس اور ٹگ آف وار سمیت مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں اور مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور تمام شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔تقریب کا محور فٹ رہنے، منشیات سے پاک رہنے کی اہمیت پر زور دینا اور اس کے ساتھ ساتھ ماحولیات میں شعور پیدا کرنا تھا۔ سنہری دور کے کھیلوں کے پروگرام جو اسپورٹس کونسل کی طرف سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منعقد کیے گئے ہیں، بزرگوں کی جانب سے مثبت ردعمل موصول ہو رہا ہے۔جہاںسپورٹس کونسل گھر گھر مہم کے ذریعے G-20بیداری اور فٹ انڈیا پروگرام کو ہر عمر کے لیے فعال طور پر فروغ دے رہی ہے،سپورٹس کونسل نے صبح کی سیر کے دوران بزرگوں کو شامل کرنے والی خصوصی مہم شروع کی ہے۔تقریب کی صدارت سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے کی جبکہ مہمان خصوصی نزہت گل سیکرٹری سپورٹس کونسل تھیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ سپورٹس کونسل نوجوان بچوں کو کھیلوں میں اپنے اہداف حاصل کرنے اور کامیاب عالمی شہری بننے میں مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسا کرتے ہوئے وہ والدین کی معاونت اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر بھی توجہ دے رہی ہے اور اس طرح اسے اجاگر کرنا ہے۔ بزرگوں کے درمیان کھیلوں کو فروغ دینا جو نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے پرہیز کرنے میں مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف بزرگوں، والدین اور مذہبی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی مہم کو زبردست رسپانس ملا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ حفیظ نے اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد میں سپورٹس کونسل کی کاوشوں کی تعریف کی اور صحت مند طرز زندگی کے لیے متحرک رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔