سرینگر// گاندربل میں کل ڈسٹرکٹ کیرم چیمپیئن شپ کا اختتام ہوا۔اختتامی تقریب پر اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری داور رشیدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ راحیل شفیع انچارج سپورٹس ہال سہپورہ گاندربل اور ایسوسی ایشن کے دیگر اراکین بھی اس موقع پرموجود تھے۔ تقریب کا انعقاد جموں و کشمیر کیرم ایسوسی ایشن کی ضلعی یونٹ نے جے اینڈ کے کیرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے تعاون سے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے خصوصی اقدام مائی یوتھ مائی پرائیڈ کے تحت کیا تھا۔مومن فیاض 2 روزہ کیرم چیمپئن شپ میں فاتح بن کر ابھرے، جبکہ ایونٹ کی سینئر کیٹگری میں رومین نے دوسری اور رمیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جونیئر بوائز سیکشن میں ایونٹ کی جونیئر کیٹگری میں سلمان کو فاتح، آصف کو دوسرے اور مومن کو تیسرے نمبر پر قرار دیا گیا۔ جونیئر گرلز سیکشن میں آریزو کو فاتح، اقراء کو دوسرا اور تبسم کو تیسرا قرار دیا گیا۔ تقریب ڈویژنل سپورٹس آفیسر کشمیر نزہت آرا، منیجر راحیل شفیع انچارج سپورٹس کمپلیکس سہپورہ گاندربل اور جے اینڈ کے کیرم ایسوسی ایشن کے نائب صدر عارف سلطان کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری مدثر خان نے کہا کہ جموں و کشمیر جموں و کشمیر UT کے ہر ضلع میں ضلعی سطح کے ٹورنامنٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔