نیوز ڈیسک
بڈگام//بدگام میں یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس محکمہ نے ضلع کے مختلف زونوں میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔ٹگ آف وار اور یوگا کے زون دریگام انٹر اسکول مقابلے میں لڑکوں کے انڈر 14 اور انڈر 17 ایچ ایس ایس پارنیوہ میں منعقد ہوئے۔ تقریبات میں مختلف سکولوں کے 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ زونسویہ بگ نے بیڈمنٹن U-14اور17 بائز کے نظم و ضبط میں ایک انٹر اسکول زون لیول ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں زون کے مختلف اسکولوں کے 115 طلباء نے حصہ لیا۔
بڈگام میں مختلف کھیل سرگرمیاں منعقد