سپورٹس ڈیسک
جموں//سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ نے کل یہاں پنچایت بھون جموں میں تسلیم شدہ سپورٹس ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں کے ساتھ سال 2023-24 ء کی سرگرمیوں کے کیلنڈر کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔سرمد حفیظ نے تسلیم شدہ سپورٹس ایسو سی ایشنوں کے نمائندوں اور اَفسران سے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے کام کریں اور ان کے جائز مطالبات کو حل کریں۔ اُنہوں نے شرکأ کو بتایا کہ جموںوکشمیر میں کھیلوں کا بہت سا بنیادی ڈھانچہ بنایا گیا ہے جس نے میگا ایونٹوں کی میزبانی کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردی میں اِضافہ کیا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے مختلف کھیلوں کے نظم و ضبط میں مزید سہولیات پیدا کرنے کے لئے کئی دیگر اِصلاحی اقدامات کے ساتھ ساتھ بڑے ہوئے کیپکس بجٹ کو بڑھانے کے لئے کافی مہربان ہے۔اُنہوں نے کھیلوں کی انجمنوں کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ جموںوکشمیر میں اَپنی سرگرمیوں کو متنوع بنائیں اور اَپنے دائرہ کار کوصرف دارالحکومت تک محدود رکھنے سے گریز کریں۔سیکرٹری موصوف نے اِس برس 70 لاکھ نوجوانوں تک پہنچنے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے کھیل آرگنائزیشنوں سے تعاون طلب کیا اور ’’ گولڈن ایج‘‘ اور ’’ خصوصی طور پر قابل ایتھلیٹس ‘‘ کے نئے عمودی میں حصہ لینے والے سمیت تمام عمر گروپوں کے کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر توجہ مرکوز کی۔سرمد حفیظ نے خواتین کھلاڑیوں کے لئے ساز گار ماحول پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خواتین کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں اور تربیتی کیمپوں میں حصہ لینے کے قابل بنانے پر زور دیا دیتے ہوئے کہا کہ کھیل سہولیات کے ارد گرد ماحول پر نظر رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے اور ہیلپ لائن نمبرات دستیاب رکھے جائیں گے ۔