نیوز ڈیسک
جموں// پولیس نے جموں سے ایک درس گاہ کے استاد کو پونچھ دہشت گردانہ حملے سے تعلق کے شبہ میں حراست میں لیا ہے۔اس دہشت گردانہ حملے میں ہندوستانی فوج کے پانچ جوان مارے گئے تھے۔پونچھ کی ایک سپیشل آپریشن گروپ (SOG) ٹیم اور جموں کی مقامی پولیس نے سنیچر کی شام دیر گئے بٹھنڈی میں مولوی منظور کو مرکز المعارف سے گرفتار کیا۔وہ مذکورہ دینی ادارے میں بحیثیت استاد کام کررہے ہیں اورانکا تعلق پونچھ ضلع سے ہے۔تاہم پولیس کچھ بھی ظاہر کرنے کو تیار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پونچھ سے پہلے سے حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران اس کا نام سامنے آیا۔”اسے تفتیش کے مقاصد کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ آیا وہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی تعلق میں ملوث ہے یا نہیں،” ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات مختلف سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے جاری ہے۔
پونچھ دہشت گردانہ حملہ | جموں میں مدرسہ ٹیچر گرفتار